بلدیاتی انتخابات وقت پر کروانے کیلئے الیکشن کمیشن نے آئین میں ترامیم کا مطالبہ کر دیا

Sep 17, 2026 | 19:33:PM
بلدیاتی انتخابات وقت پر کروانے کیلئے الیکشن کمیشن نے آئین میں ترامیم کا مطالبہ کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)الیکشن کمیشن نے  مقامی حکومتوں کے حوالے سے سرگرمی تیز کر دی ہے۔  ذرائع نے بتایا ہے کہ  الیکشن کمیشن آف پاکستان نےآئین اورالیکشن ایکٹ میں اہم ترامیم تجویزکردی ہیں۔  

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے  حدبندیوں کی تبدیلی اورانتخابات کےلیےٹائم فریم کوآئین میں شامل کرنےکی تجویز دی ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ آئین میں ترامیم س کر کے ہی مقامی حکومتوں کےانتخابات میں تاخیری اقدامات کاراستہ روکاجاسکےگا۔ 

الیکشن کمیشن نے مقامی حکومتوں کےتسلسل کےلیےآئین کے آرٹیکل 140 اے، الیکشن ایکٹ2017میں ترامیم تجویز دی ہے اور  مقامی حکومتوں کی مدت ختم ہونےکےآخری سال حدبندیوں کی تبدیلی پرپابندی کی ترمیم بھی تجویز کی ہے۔ 

بلدیات یاداروں کی مدت ختم ہونےکے120روزکےاندر نئے انتخابات کولازمی قراردینےکی ترمیم بھی الیکشن کمیشن کی تجاویز میں شامل ہے۔  الیکشن کمیشن نےآئین اورالیکشن ایکٹ میں ترامیم کی تجاویز وفاقی حکومت کو بھجوادی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  اب ہر شہری کے لیے ہزاروں روپے، حکومت کی عوام کو بڑی آفر