سینٹر آف ایکسیلینس برائے انسدادِ انتہا پسندی کے بورڈ آف گورنرز کا چوتھا اجلاس

خواجہ سلمان رفیق و دیگر افسران نے سینٹر آف ایکسیلینس ہیڈ آفس ،ویب سائٹ کا افتتاح کیا

Aug 28, 2026 | 16:13:PM
سینٹر آف ایکسیلینس برائے انسدادِ انتہا پسندی کے بورڈ آف گورنرز کا چوتھا اجلاس
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر)سینٹر آف ایکسیلینس برائے انسدادِ انتہا پسندی کے بورڈ آف گورنرز کا چوتھا اجلاس ہواجس میں خواجہ سلمان رفیق و دیگر افسران نے سینٹر آف ایکسیلینس ہیڈ آفس ،ویب سائٹ کا افتتاح کیا۔
 صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کی صدارت کی،اجلاس میں سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، سیکرٹری قانون آصف بلال لودھی ،ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب محمد علی نیکوکارہ، چیف کوآرڈی نیشن آفیسر غلام صغیر شاہد ،ڈی آئی جی سی ٹی ڈی، ڈپٹی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن، ڈپٹی سیکرٹری فنانس اوردیگر افسران نے شرکت کی۔
وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر چوہدری نےبذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی،سینٹر آف ایکسیلینس کے افسران نے انتہا پسندی کے تدارک کیلئے اقدامات پرپریزینٹیشن دی،اس موقع پرتعلیمی اداروں میں انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے آگاہی سیمینارز کے انعقاد کی ہدایت بھی کی گئی۔
بورڈ آف گورنرز نے سینٹر آف ایکسیلینس انسدادِ انتہا پسندی کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا،اجلاس میں بورڈ آف گورنرز کے تیسرے اجلاس کے منٹس کی منظوری دی گئی،بورڈ آف گورنرز کے تیسرے اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا،سینٹر آف ایکسیلینس برائے انسدادِ انتہا پسندی کی گزشتہ 5ماہ کی کارکردگی بھی پیش کی گئی،سنٹر آف ایکسیلینس برائے انسدادِ انتہا پسندی کے رولز کی ڈرافٹنگ پر تبادلہ خیال
بھی کیاگیا،اجلاس میں سینٹر کی کمیونیکیشن سٹریٹیجی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں:بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب
صوبائی وزیرخواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر کہاکہ موجودہ ملکی حالات میں یہ ادارہ انتہائی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔