سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2026 خصوصی کمیٹی کی رپورٹ سٹی 21 کو موصول

Sep 14, 2026 | 18:38:PM
سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2026 خصوصی کمیٹی کی رپورٹ سٹی 21 کو موصول
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز)سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2026 خصوصی کمیٹی کی رپورٹ سٹی ٹوئینٹی ون نے حاصل کر لی,خصوصی کمیٹی کی رپورٹ آج سندھ اسمبلی میں پیش کی جائے گی .

سندھ لوکل گورمنٹ ترمیمی بل 2026 آج منظور ہونے کا امکان ہے،کونسل کی مدت ختم ہونے پر میئر اور چیئرمین  ہی ایڈمنسٹریٹر کے اختیارات سنبھالیں گے۔ 

نئےمنتخب مئیر  چیئرمین کے عہدہ سنبھالنے تک سبکدوش نمائندے ایڈمنسٹریٹر کے طور پر کام جاری رکھیں گے،ڈپٹی میئر وائس چیئرمین کونسل کا کنوینر مقرر، اجلاسوں کی صدارت کرے گا۔

ڈپٹی میئر یا وائس چیئرمین کونسل کا کنوینر مقرر، اجلاسوں کی صدارت کرے گا،یوسی چیئرمینز غیر قانونی تعمیرات کی نشاندہی کر کے SBCA کو اطلاع دینے کے پابند ہیں۔

بل میں مصالحتی  فورم کا اضافہ کر دیا گیا ، 90 دن میں تشکیل دینا لازمی قرار دیا گیا ہے، مصالحتی فورم عوامی مسائل کے حل کے لیے پولیس سے رابطہ کر سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد میں ٹیلی فونک رابطہ