انسداد دہشتگردی ترمیمی بل 2026 کیخلاف درخواست پر اہم پیشرفت!

جسٹس امجد پرویز نےترمیمی بل کے خلاف درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی

Sep 08, 2026 | 11:37:AM
انسداد دہشتگردی ترمیمی بل 2026 کیخلاف درخواست پر اہم پیشرفت!
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)لاہور ہائیکورٹ میں انسداد دہشتگردی ترمیمی بل 2026 کیخلاف درخواست پر اہم پیشرفت سامنے آ گئی۔
جسٹس امجد پرویز نےترمیمی بل کے خلاف درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی،جسٹس امجد پرویز کا کہنا ہے کہ بل کی تیاری کے وقت میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تھا۔

جسٹس امجد پرویز نے درخواست کی فائل چیف جسٹس ہائیکورٹ کو واپس بھجوا دی،یوسف وائیں ایڈووکیٹ نے ترمیمی بل 2026 کے خلاف درخواست دائر کی تھی،درخواست میں استدعا کی گئی کہ انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2026 کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: پانی کی ٹینکی سے 2 ماہ کی بچی کی لاش برآمد