پانی کی ٹینکی سے 2 ماہ کی بچی کی لاش برآمد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)کراچی کے علاقےسرجانی سیکٹر بی 7 میں مکان کی پانی کی ٹینکی سے 2 ماہ کی بچی کی لاش برآمد ہوئی۔
2 ماہ کی بچی کی لاش ضابطے کی کارروائی کیلئے عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دی گئی،ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق بچی کی شناخت 2 ماہ کی نور فاطمہ کے نام سے ہوئی۔
اہلخانہ کے مطابق دیر رات ڈیوٹی ختم کر کے گھر پر ایا تو بچی موجود تھی، علی الصبح بھابھی نے کہا کہ بچی غائب ہے، پورے گھر میں چیک کیا لیکن بچی نہیں ملی، اچانک پڑوس میں موجود انٹی نے کہا کہ ٹنکی چیک کرلو، ٹنکی چیک کی تو بچی کی لاش پڑی ہوئی تھی،ٹنکی میں پانی بھی کم تھا اور ٹنکی بند تھی،ہمیں خود نہیں سمجھ میں آرہا کہ یہ سب کیسے ہوا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پارکوں کو ماڈرن کمیونٹی پارکوں میں تبدیل کرنے کا فیصلہ