لاہور میں انسداد دہشتگردی کی نئی عدالت قائم کردی گئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جمال الدین جمالی)لاہور میں انسداد دہشتگردی کی نئی عدالت قائم کردی گئی ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اکرام نے اے ٹی سی کورٹ نمبر 4 کا چارج سنبھال لیا۔
نئے تعینات فاصل جج نے مقدمات کی سماعت شروع کر دی، اب لاہور میں انسداد دہشتگردی عدالتوں کی تعداد چار ہو گئی ہے،مقدمات کی تعداد بڑھنے کے باعث نئی عدالت قائم کی گئی ۔
اے ٹی سی کورٹ نمبر 4 میں مقدمات کی سماعت شروع ہو گئی ، فاضل جج محمد اکرم کا سیالکوٹ بینکنگ کورٹ سے لاہور تبادلہ ہوا ہے،لاہور ہائیکورٹ نے حکومت کی درخواست پر جج کی تعیناتی کی ۔
دہشتگردی کے مقدمات اضافہ کی وجہ سے نئی عدالت قائم ہوئی،کالعدم تنظیموں کیخلاف مقدمات میں بہت زیادہ اصافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :بھارت میں سوشل میڈیا انفلوئنسر کا اغوا، تشدد کے بعد آگ لگا دی گئی