لاہور ہائیکورٹ کی نئی 11 منزلہ عمارت میں قائم 26 نئی عدالتوں کا افتتاح

Sep 05, 2026 | 14:22:PM
لاہور ہائیکورٹ کی نئی 11 منزلہ عمارت میں قائم 26 نئی عدالتوں کا افتتاح
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)لاہور ہائیکورٹ کی 11 منزلہ نئی عمارت میں قائم 26 نئی عدالتوں کا افتتاح ہوگیا۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم نے 26 نئی عدالتوں کا افتتاح کیا،افتتاحی تقریب میں جسٹس محمد وحید خان ، جسٹس مرزا وقاص رؤف ، جسٹس فیصل زمان خان ،جسٹس جواد حسن ، جسٹس سلطان تنویر احمد، جسٹس محمد امجد پرویز ، جسٹس اسد علی باجوہ،جسٹس غلام سرور نہنگ، جسٹس سید فرہاد علی شاہ سمیت دیگر ججز بھی شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیں: 9مئی مقدمات؛پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں توسیع
ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں فوجداری مقدمات کی سماعت کرنے والے ججز کی عدالتیں نئی عمارت میں منتقل ہوں گی، سنیارٹی نمبر 16 سے اوپر فوجداری مقدمات کی سماعت کرنے والے ججز نئی عدالتوں میں منتقل ہوں گے، گراؤنڈ فلور سے چوتھی منزل تک ہر فلور پر چار، چار عدالتیں قائم کی گئی ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ کی نئی عمارت میں گراؤنڈ، 8 بالائی اور 2 زیرِ زمین منزلیں شامل ہیں۔