بھارت میں ہاسٹل کی 5 منزلہ عمارت زمین بوس، 7 طلبہ ہلاک ہوگئے

Sep 07, 2026 | 14:08:PM
بھارت میں ہاسٹل کی 5 منزلہ عمارت زمین بوس، 7 طلبہ ہلاک ہوگئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت کے شہرنئی دہلی میں ہاسٹل کی 5 منزلہ عمارت زمین بوس ہو گئی، جس کے نتئجے میں  7 طلبہ ہلاک ہو گئے ہیں۔
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں نجی ہاسٹل کی 5 منزلہ عمارت اچانک منہدم ہونے کے نتیجے میں کم از کم 7 طلبہ ہلاک جبکہ متعدد افراد ملبے تلے دب گئے ہیں۔

بھارتی حکام کے مطابق جنوبی دہلی میں پیش آنے والے حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ریسکیو ٹیموں نے ملبے سے مزید 2 لاشیں نکال لیں، جس کے بعد حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن کے دوران اب تک 11 افراد کو بحفاظت ملبے سے نکال لیا گیا ہے، تاہم اندازہ ہے کہ 30 سے 50 طلبہ اب بھی ملبے تلے پھنسے ہو سکتے ہیں۔

امدادی ٹیمیں متاثرہ عمارت کے ملبے میں پھنسے افراد کی تلاش کے لیے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:انڈونیشیا: آتش فشاں پھٹنے سے فضائی آپریشن معطل، 2300 پروازیں منسوخ،تعلیمی سرگرمیاں آن لائن

بھارتی حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ عمارت کے تہہ خانے میں پانی جمع تھا جبکہ وہاں مرمتی کام بھی جاری تھا۔

مرمتی کام کو عمارت منہدم ہونے کی ممکنہ وجہ قرار دیا جا رہا ہےتاہم حادثے کی حتمی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر ہاسٹل کی عمارت کے منہدم ہونے کی مبینہ سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے۔

ویڈیو میں عمارت کے اچانک گرنے کے بعد ایک دکاندار کو اپنی جان بچانے کے لیے وہاں سے بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔