ادویات کے کنٹینرز نہ روکے جائیں، محسن نقوی کا فوری نوٹس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ادویات کے کنٹینرز کو روکے جانے کے حوالے سے نیوز چینلز پر نشر ہونے والی خبر کا فوری نوٹس لے لیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے معاملے پرآئی جی اسلام آباد پولیس اورچیف کمشنراسلام آباد سے رابطہ کیا اورادویات سے لدے کنٹینرز کو روکنے سے متعلق صورتحال دریافت کی۔
محسن نقوی نے متعلقہ حکام کو تحویل میں لیے گئے ادویات کے کنٹینرزاورگاڑیوں کو فوری طور پر ریلیز کرنے کے احکامات جاری کیے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ میڈیسن کے کنٹینرزاورگاڑیوں کو کسی صورت نہیں روکا جائے۔
انہوں نے متعلقہ پولیس اورانتظامی حکام کو ہدایت کی کہ ادویات کی ترسیل میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ کی جائے اور اس ضمن میں جاری احکامات پر من و عن عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ادویات کے کنٹینرز کو روکنے کے حوالے سے نیوز چینلز پر نشر ہونے والی خبر کا فوری نوٹس
— Ministry of Interior GoP (@MOIofficialGoP) September 17, 2026
وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی جی اسلام آباد پولیس اور چیف کمشنر اسلام آباد سے رابطہ
ادویات کے تحویل میں لئےکنٹینرز کو فوری طور پر ریلیز کرنے کے احکامات
محسن نقوی نے کہا کہ ادویات انسانی زندگی سے متعلق انتہائی اہم معاملہ ہیں، اس لیے ان کی ترسیل میں بلاوجہ رکاوٹ برداشت نہیں کی جا سکتی۔
وزیر داخلہ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ادویات کے کنٹینرزاور گاڑیوں کے معاملے میں فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں راستہ فراہم کیا جائے۔
انہوں نے انتظامیہ اور پولیس حکام کو معاملے کی نگرانی اور احکامات پرعمل درآمد یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔
خیال رہے کہ اسلام آباد میں احتجاج روکنے کیلئے کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ شروع ہوگئی، پولیس کی جانب سے ادویات سے بھرے کنٹینرز بھی تحویل میں لیے جانے کا دعویٰ سامنے آیا تھا۔
کنٹینر مالکان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے راولپنڈی اور اسلام آباد کیلئے ادویات لے کر آنے والے کنٹینرز بھی قبضے میں لے لیے ہیں۔
مالکان کے مطابق کنٹینرز میں موجود ادویات گرمی کی شدت کے باعث خراب ہونے کا خدشہ ہے، جس سے ادویات کی ترسیل اور متعلقہ افراد کو مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔
کنٹینر مالکان نے دعویٰ کیا کہ پولیس اہلکاروں نے کنٹینرز کی چابیاں اور کاغذات بھی اپنے قبضے میں لے لیے ہیں۔ پولیس نے ڈرائیونگ لائسنس، بلٹی رسیدوں سمیت دیگر ضروری دستاویزات بھی تحویل میں لے لیے۔
مالکان نے مطالبہ کیا ہے کہ ادویات سے بھرے کنٹینرز کو فوری طور پر منزل تک پہنچنے کی اجازت دی جائے تاکہ ادویات خراب ہونے سے بچ سکیں۔
یہ بھی پڑھیں:فیول ریلیف پیکج پر حکومت اور پیٹرولیم ڈیلرز کے مذاکرات کامیاب، ڈیڈلاک ختم