فیصل آباد: غیر قانونی ادویات کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن،بھاری کھیپ برآمد،ملزم گرفتار
کیپشن: فیصل آباد: غیر قانونی ادویات کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن،بھاری کھیپ برآمد کرلی
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی بھٹہ)فیصل آباد میں ایف آئی اے اور ڈرگ سکواڈ نےغیر قانونی ادویات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بھاری کھیپ برآمد کرلی۔
کارروائی شہباز ٹاؤن میں کی گئی جس میں ایک گھر سے غیر رجسٹرڈ، جعلی اور ممنوعہ ادویات کی بھاری کھیپ برآمد کرلی۔
کارروائی کے دوران غیر قانونی گولیاں، کریمیں اور بڑی تعداد میں برآمد غیر قانونی ادویات کی پیکنگ اور تیاری میں استعمال ہونے والا سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا۔
اس دوران ملزم رضوان الیاس کو گرفتارکرلیا گیاجبکہ مقدمہ درج کرلیا گیا۔
حکام کے مطابق ایک کروڑ روپے مالیت کی ادویات برآمد کی گئی اور ملزم کیخلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔