ٹریلرز اور کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ ،گڈز فارورڈنگ ایسوسی ایشن کا وزیراعظم کو خط 

Sep 09, 2026 | 18:43:PM
ٹریلرز اور کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ ،گڈز فارورڈنگ ایسوسی ایشن کا وزیراعظم کو خط 
کیپشن: کنٹینرز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی)جڑواں شہروں میں ٹریلرز اور کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ کے معاملے پر گڈز فارورڈنگ ایسوسی ایشن راولپنڈی نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا ۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ کراچی و دیگر شہروں سے آنے والی گاڑیوں کو پنجاب اور اسلام آباد پولیس پکڑ رہی ہے، ٹریلرز اور کنٹینرز میں ہزاروں ٹن اشیاء ضروریہ، انڈسٹریل میٹریل اور میڈیسن لوڈ ہے،جڑواں شہروں میں مختلف مقامات پر سینکڑوں گاڑیاں بغیر وجہ کے پکڑی گئی ہیں، تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کیساتھ روا رکھے گئے اس ظلم کا نوٹس لیا جائے۔

خط کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ سے سامان کی ترسیل اور رسد کا نظام بری طرح متاثر ہوتا ہے، ٹرانسپورٹرز اور تاجروں کو کروڑوں روپے کے مالی نقصان کا سامنا ہے،معاملے کا نوٹس لے کر گاڑیوں کو فوری چھوڑا جائے۔ 

راولپنڈی گڈز فارورڈنگ ایسوسی ایشن نے خط وزیراعظم، وزیر داخلہ، آئی جی اسلام آباد اور آئی جی پنجاب کو لکھا ۔

یہ بھی پڑھیں:ایمل ولی خان سے جھگڑے پر عابد شیر علی کا ردعمل سامنے آ گیا