آزاد کشمیر میں سرکاری اداروں میں بھرتی نجی اداروں کے ذریعہ کرنے کے رولز میں ترمیم کی ہدایت

Sep 17, 2026 | 19:45:PM
 آزاد کشمیر میں سرکاری اداروں میں بھرتی نجی اداروں کے ذریعہ کرنے کے رولز میں ترمیم کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آزاد کشمیر کے وزیراعظم بیرسٹر افتخار گیلانی نے کہا ہے کہ اچھی گورننس کیلئے پیسوں کی نہیں، رویئےبدلنے کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی  نے یہ باتیں مظفر آباد میں آزاد کشمیر کابینہ کے اجلاس میں کہی۔ 
 وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا ہے کہ جو ساتھ نہیں دے گا وہ ہماری ٹیم کا حصہ نہیں رہ سکتا، گورننس کے لیے پیسوں کی نہیں بلکہ رویئے اور انداز بدلنے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم افتخار گیلانی کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں آزاد کشمیر حکومت کے تعلیمی پیکج 2026  اور دوسرے اہم ترین امور کا جائزہ لیا گیا۔

کابینہ کے اجلاس میں تعلیمی پیکج 2026 کا جائزہ لینے کے لیے تین رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی۔

متعلقہ سرکاری ھکام نے آج کے اجلاس میں  کابینہ کے ارکان کو آسان کاروبار ایکٹ 2026 پر بریفنگ دی۔

وزیراعظم افتخار گیلانی نے کہا کہ حکومت کا مقصد عوام کے لیے آسانیاں پیدا کر کے ان کا اعتماد بحال کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  کابینہ کے ارکان اور بیوروکریسی کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ عوام کی نمائندگی سیاسی لوگوں سے بہتر کوئی نہیں کرسکتا۔

 سرکاری اداروں میں نجی اداروں کے ذریعہ ریکروٹمنٹ

افتخار گیلانی نے تمام محکموں کو تھرڈ پارٹی ریکروٹمنٹ قانون کے مطابق رولز میں ترمیم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تھرڈ پارٹی کے ذریعے صرف اہلیت اور صلاحیت کی بنیاد پر بھرتیاں کی جائیں گی۔

وزیراعظم نے شکایات پورٹل فعال ہونے تک وزیراعظم آفس میں شکایات ڈیسک قائم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے یہ بھی کہا  کہ اچھی گورننس کے لیے پیسوں کی نہیں بلکہ رویئے اور انداز بدلنے کی ضرورت ہے۔ جو ساتھ نہیں دے گا وہ ہماری ٹیم کا حصہ نہیں رہ سکتا۔ اور ہم نے نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کے ویژن کے مطابق کام کرنا ہے۔

اجلاس میں وزیراعظم نے عوام کی زمینوں سمیت دیگر معاملات فوری طور پر حل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں:  اب ہر شہری کے لیے ہزاروں روپے، حکومت کی عوام کو بڑی آفر