اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے  نیشنل سکیورٹی ورکشاپ میں شرکت کیلئے نامزدگیاں طلب کر لیں

Sep 17, 2026 | 22:27:PM
 اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے  نیشنل سکیورٹی ورکشاپ میں شرکت کیلئے نامزدگیاں طلب کر لیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک)  وفاقی حکومت نے 28ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کیلئے گریڈ 21 اور 22 کے 4 بیوروکریٹس و ٹیکنوکریٹس کی نامزدگیاں طلب کر لی ہیں۔

 اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام متعلقہ اداروں سے موزوں افسران کے نام طلب کیے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے 17 اگست 2026 کے آفس میمورنڈم کے مطابق نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (این ڈی یو) اسلام آباد ہر سال  5 ہفتوں پر مشتمل نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کا انعقاد کرتی ہے، جس میں ارکان پارلیمنٹ، اعلیٰ سرکاری افسران، سفارت کار، سینئر سول و عسکری افسران اور سول سوسائٹی کے نمائندے شرکت کرتے ہیں۔

اس  ورکشاپ کا مقصد مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اعلیٰ قیادت کو پاکستان کی قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیلئے پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔  اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے اس  میمو کے مطابق 28ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ 2 نومبر سے 4 دسمبر 2026 تک منعقد ہوگی۔

 این ڈی یو نے بی ایس 21 اور بی ایس 22 کے چار بیوروکریٹس یا ٹیکنوکریٹس کی نامزدگیاں طلب کی ہیں، جن کے ساتھ 50 فیصد ریزرو بھی رکھا جائے گا۔ ایسے افسران جنہوں نے پہلے نیشنل سکیورٹی ورکشاپ میں شرکت کی ہو، انہیں دوبارہ نامزد نہیں کیا جاسکے گا۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ہدایت کی ہے کہ موزوں افسران کی نامزدگیاں ان کی رضامندی حاصل کرنے کے بعد مقررہ فارمیٹ کے مطابق کوائف سمیت 21 اگست 2026 تک ارسال کی جائیں۔ میمو میں این ڈی یو کے 31 جولائی 2026 کے خط نمبر 211/KC&PP/NDU/28th NSW کا بھی حوالہ دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:  اب ہر شہری کے لیے ہزاروں روپے، حکومت کی عوام کو بڑی آفر