سوشل میڈیا ریگولیٹ کرنے کیلئے قانون مزید سخت کرنے کا فیصلہ

Sep 17, 2026 | 19:41:PM
سوشل میڈیا ریگولیٹ کرنے کیلئے قانون مزید سخت کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سوشل میڈیا ریگولیٹ کرنے کیلئے قانون مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا،وزارت داخلہ نے تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق بچوں کے استحصال اور فحاشی کے بڑھتے واقعات پرسوشل میڈیا کے استعمال کیلئے عمر کی حد مقرر کرنے کی تجویزدی گئی ہے،فیملی وی لاننگ کے نام پر فحاشی کنٹرول کرنے کی تجاویز بھی شامل ہیں۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ کئی ممالک کی طرح کچھ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پابندی لگانے پر غورکیا جارہا ہے،وزارت داخلہ میں اجلاس کے دوران مشاورت سے حتمی فیصلے ہوں گے،پی ٹی اے، این سی سی آئی اے، وفاقی و صوبائی پولیس حکام شریک ہوں گے،اجلاس میں بچوں کے استحصال اور فحاشی کیسز کا جائزہ پیش کیا جائے گا،آسٹریلیا سمیت مختلف ممالک کی سوشل میڈیا پالیسیوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹریفک پولیس نے 104 چالان ادا نہ کرنے والی موٹر سائیکل پکڑ لی

دیگر کیٹیگریز: پاکستان
ٹیگز: