سولر سسٹم سے بجلی کی پیداوار کرنے والوں کیخلاف شکنجہ مزید سخت

Sep 10, 2026 | 15:08:PM
سولر سسٹم سے بجلی کی پیداوار کرنے والوں کیخلاف شکنجہ مزید سخت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد سپرا)سولر سسٹم سے بجلی کی پیداوار کرنے والوں کیخلاف شکنجہ مزید سخت کردیاگیا۔
معاہدے کے برعکس بجلی بنانے والے صارفین کے اضافی یونٹس غائب کر دیئے گئے،منظور شدہ لوڈ اورمعاہدے سے زیادہ بننے والی بجلی کمپنیوں نے سسٹم میں شامل کر لی۔
اضافی بجلی سسٹم میں شامل ہونے لگی اور صارفین کے کریڈٹ پر کٹ لگا دیا گیا،صارفین کے کنکشن کی چیکنگ ’’ایکسپورٹ ایم ڈی آئی ریڈنگ‘‘ کی بنیاد پر کی گئی ہے،چیکنگ کے دوران خلاف ضابطہ سینکڑوں صارفین کے کنکشنز کی نشاندہی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ اسمبلی؛ پیٹرولیم لیوی سے متعلق قرارداد کثرت رائے سے منظور
صارفین نے کمپنیوں کیساتھ معاہدہ کرنے کے بعد اضافی پینلز نصب کئے جس سے معاہدے کے خلاف بجلی کی پیداوار کی گئی۔