سندھ اسمبلی؛ پیٹرولیم لیوی سے متعلق قرارداد کثرت رائے سے منظور

 سیکریٹری سندھ اسمبلی نے پیٹرولیم لیوی سے متعلق وزارت پیٹرولیم کو مراسلہ جاری کردیا

Sep 10, 2026 | 13:45:PM
 سندھ اسمبلی؛ پیٹرولیم لیوی سے متعلق قرارداد کثرت رائے سے منظور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عاجز جمالی )سندھ اسمبلی میں پیٹرولیم لیوی سے متعلق قرارداد کثرت رائے سے منظورہوگئی۔

سیکریٹری سندھ اسمبلی نے پیٹرولیم لیوی سے متعلق وزارت پیٹرولیم کو مراسلہ جاری کردیاہ،مراسلے میں اسمبلی نے وفاقی حکومت سے پیٹرولیم لیوی سمیت دیگر مدات میں وصولیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
 رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق کی جانب سے پیٹرولیم لیوی سے متعلق قرارداد کثرت رائے سے منظورکرلی گئی،قراردادکے مطابق پیٹرول کی اصل قیمت 238 روپے 70 پیسے فی لیٹر ہے، حکومت پیٹرول پر 80 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے۔
 قراردادکے مطابق پیٹرول پر 5 روپے فی لیٹر ماحولیاتی لیوی بھی عائد ہے،مختلف مارجنز کے نام پر 25 روپے 30 پیسے فی لیٹر اضافی وصول کیے جارہے ہیں،غیر ضروری وصولیوں کے باعث پیٹرول کے ساتھ ڈیزل بھی مہنگا ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:عاصم افتخار احمد پاکستان کے نئے سیکریٹری خارجہ مقرر
 قراردادکے مطابق مہنگائی نے عوام پر 95 فیصد اضافی بوجھ ڈال دیا ہے،عوام پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہیں، غیر ضروری لیویز ختم کی جائیں اور عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے۔