عاصم افتخار احمد پاکستان کے نئے سیکریٹری خارجہ مقرر

Sep 10, 2026 | 13:21:PM
 عاصم افتخار احمد پاکستان کے نئے سیکریٹری خارجہ مقرر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) عاصم افتخار احمد کو پاکستان کا نیا سیکریٹری خارجہ مقرر کردیا گیا ,وہ اس وقت اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب ہیں۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اہم سفارتی تقرریوں اور تبدیلیوں کا باقاعدہ اعلان کر دیا ۔
اسحاق ڈار نے بتایا کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے موجودہ مستقل مندوب عاصم افتخار احمد کو نیا سیکریٹری خارجہ مقرر کر دیا گیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے ان کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔


نائب وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ عاصم افتخار احمد اپنی بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ساتھ دفتر خارجہ کی قیادت کریں گے اور عالمی سطح پر پاکستان کے مفادات کو مؤثر انداز میں آگے بڑھائیں گے۔
موجودہ سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ 17 ستمبر کو اپنی مدتِ ملازمت اور تین دہائیوں پر محیط سروس مکمل کر کے ریٹائر ہو جائیں گی، وہ 11 ستمبر 2024 سے اس منصب پر خدمات انجام دے رہی ہیں،ریٹائرمنٹ کے بعد آمنہ بلوچ کو ترکیہ میں پاکستان کا نیا سفیر مقرر کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:بجلی بلوں میں سلیب سسٹم کے نفاذ کیخلاف نیپرا سے تفصیلی جواب طلب
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے آمنہ بلوچ کی مشکل وقت میں وزارت خارجہ کے لیے خدمات اور ان کی شاندار قیادت کو زبردست الفاظ میں سراہتے ہوئے انہیںخراجِ تحسین پیش کیاہے۔