سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ  17 ستمبر کو سرکاری ملازمت سے ریٹائر ہو جائیں گی

Sep 09, 2026 | 22:34:PM
 سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ  17 ستمبر کو سرکاری ملازمت سے ریٹائر ہو جائیں گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)   پاکستان کی 33ویں سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ  17 ستمبر کو سرکاری ملازمت سے ریٹائر ہو جائیں گی۔ 

آمنہ بلوچ نے 11 ستمبر 2024ء کو سیکریٹری خارجہ کا منصب سنبھالا تھا ۔ وہ تیس سال سے زیادہ عرصہ سے وزارتِ خارجہ میں کام کر رہی ہیں۔ 

آمنہ بلوچ پاکستان کی سفارتی تاریخ کے ایک اہم اور فیصلہ کن دور میں وزارتِ خارجہ کی قیادت کی۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آمنہ بلوچ کو ریٹائرمنٹ کے بعد ترکیہ مین سفتر مقرر کرنے کا علان کیا ہے۔ اسحاق ڈٓر نے آمنہ بلوچ کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے ان  کی انتھک خدمات، قیادت اور قومی خدمت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آمنہ بلوچ اپنے پیچھے  عوامی خدمت کی ایک قابلِ قدر میراث چھوڑ کر جا رہی ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ  آمنہ بلوچ ترکیہ میں سفیر کی حیثیت سے بھی پاکستان کی خدمت جاری رکھیں گی۔

یہ بھی پڑھیئے:   القاعدہ بی ایل اے اور طالبان پاکستان کا نیکسس، اقوام متحدہ کی رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے