عاصم افتخار نئے سیکرٹری خارجہ، آمنہ بلوچ ترکیہ میں سفیر ہوں گی

Sep 09, 2026 | 22:23:PM
عاصم افتخار نئے سیکرٹری خارجہ، آمنہ بلوچ ترکیہ میں سفیر ہوں گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ کو ترکیہ میں سفیر تعینات کرنے کا اعلان کر دیا۔

اسحاق ڈار نے عاصم افتخار احمد کو نیا سیکرٹری خارجہ تعینات کرنے کا اعلان کر دیا۔
 عاصم افتخار احمد اس وقت اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں، 

 عاصم افتخار کو سیکرٹری خارجہ بنانے کا اعلان کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا، مجھے  یقین ہے کہ عاصم افتخار احمد کی قیادت میں وزارتِ خارجہ پاکستان کے قومی مفادات کو وضاحت، پیشہ ورانہ مہارت اور مقصدیت کے ساتھ آگے بڑھاتی رہے گی۔وہ آمنہ بلوچ اور ان کے تمام پیش روؤں کی جانب سے انجام دیے گئے اہم کام کو آگے بڑھائیں گے۔

اسحاق ڈار نے کہا، مجھے مزید خوشی ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مذکورہ بالا تقرریوں اور ذمہ داریوں کی منظوری دے دی ہے۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی