بجلی بلوں میں سلیب سسٹم کے نفاذ کیخلاف نیپرا سے تفصیلی جواب طلب

Sep 10, 2026 | 13:01:PM
بجلی بلوں میں سلیب سسٹم کے نفاذ کیخلاف نیپرا سے تفصیلی جواب طلب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)بجلی بلوں میں سلیب سسٹم کے نفاذ کیخلاف درخواست پرلاہورہائیکورٹ نے نیپرا سے تفصیلی جواب طلب کرلیا۔
جسٹس خالد اسحاق نے خاتون سائلہ اشبا کامران کی درخواست پر سماعت کی،درخواست میں نیپرا سمیت دیگر کو فریق بنایا گیاہے۔
درخواست گزارکے مطابق ایک ٹی وی خبر کے مطابق لائف لائن سلیب ختم کی جا رہی ہے، مفاد عامہ کے کیسز کو فوری نوعیت کے کیسز کے بعد سماعت کیلئے مقرر کیا جائے،بجلی بلوں میں سلیب سسٹم کا نفاذ آئین اور قانون کیخلاف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں سینئر افسران سے نوکریاں فروخت نہ کرنے کا حلف
درخواست گزارکے مطابق دو سو یونٹس تک بجلی بلز پروٹیکٹڈ کیٹگری میں شامل ہیں، سلیب سسٹم کے تحت بجلی بل دوگنا سے بھی زیادہ ہو جاتا ہے، دوگنا سے بھی زیادہ بجلی بل سزا کے طور پر چھ ماہ تک بھیجا جاتا ہے۔