بجلی کی لوڈشیڈنگ؛ سولر سسٹم سے بجلی کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شاہدسپراء)لاہور میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے سولر سسٹم سے بجلی کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ ہونے لگا۔
لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو) کے ایک لاکھ چھتیس ہزار صارفین نے ایک ماہ میں نو کروڑ پچانوے لاکھ یونٹس بجلی بنا لی۔
سولر سسٹم سے لیسکو کے صارفین نے چار کروڑ یونٹس کی ایکسپورٹ کی،ایکسپورٹ ہونیوالے یونٹس کی مد میں بجلی کے بلوں میں اربوں روپے کا فائدہ اٹھایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب اسمبلی نے پبلک سیکٹر یونیورسٹیز دوسرا ترمیمی ایکٹ منظور کرلیا
بجلی کی پیداوارلیسکو میں نیٹ میٹرنگ اور نیٹ بلنگ پالیسی کے تحت کی گئی،آف گرڈ سسٹم سے بھی صارفین نے علیحدہ بجلی کی پیداوار کی ہے،آن گرڈ اور آف گرڈ بجلی کی پیداوار سے لیسکو کی طلب میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی اوردن کے اوقات میں لیسکو کی ڈیمانڈ 4700 سے کم ہوکر 3000 میگاواٹ تک گر گئی۔