بلوچستان میں سینئر افسران سے نوکریاں فروخت نہ کرنے کا حلف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سینئرافسران سے نوکریاں فروخت نہ کرنے کا حلف لے لیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی کی زیرصدارت سیکرٹریزکمیٹی کا اجلاس ہوا جہاں محکموں کی کارکردگی کاجائزہ لیاگیا، سیکرٹریز کمیٹی کےاجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سرفرازبگٹی نے سینئر افسران سے حلف لیا کہ بلوچستان میں کوئی نوکری فروخت نہیں ہوگی۔
اس موقع پر سرفرازبگٹی نے دو ٹوک اعلان کیاکہ نوکریوں کی خرید و فروخت ثابت ہونے پر نہ کوئی سیکرٹری اور نا ہی کوئی وزیر بچے گا۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کا احتجاجی پلان شروع ہونے سے پہلے اختلافات کا شکار
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی نے محکمہ جنگلات کی بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کی شکایات پر اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا بھی حکم دےدیا۔