دوسری شادی کیوں کی؟سینئر اداکار شاہنواز زیدی نے وجہ بتادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سینئر اداکار شاہنواز زیدی نےدوسری شادی کرنے کی وجہ بتادی۔
سینئر اداکار شاہنواز زیدی نےحال ہی میں ایک شو میں گفتگو کے دوران اپنی زندگی کے مشکل ترین وقت کے بارے میں گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں دوسری شادی کروں گا، میں دوسری شادی کے سخت خلاف تھابلکہ اگر کوئی میرے سامنے اس کا ذکر بھی کرتا تو میں ہنستا تھا کہ کیا یار یہ کوئی وقت ہے دوسری شادی کا۔
سینئراداکارنے کہا کہ اہلیہ کی وفات کے کچھ عرصے بعد میں کافی غائب دماغ رہنے لگاتھا، میرا دل دنیا سے بھر گیاتھا، کسی چیز میں کوئی دلچسپی نہیں رہی تھی، مجھے ایسا لگتا تھا کہ میں اس لمحے میں موجود ہی نہیں جہاں میں فزیکلی ہوتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی وی کی سینیئر اداکارہ حمیرا بانو نے شادی کرلی
شاہنواز زیدی کے مطابق یہی وہ وقت تھا جب مجھے احساس ہوا کہ مجھے دوسری شادی کرلینی چاہیے۔