ن لیگی رہنما وسینیٹر عابد شیر علی کی دوسری شادی، دلہن کی تصویر بھی سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سینیٹر عابد شیر علی دوبارہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق قریبی خاندانی ذرائع کا کہنا تھا کہ سینیٹر عابد شیر علی کی ہونے والی اہلیہ کا تعلق ہری پور کے علاقے کے ایک کاروباری گھرانے سے ہے جن کے عابد شیر علی کے خاندان سے قریبی تعلقات ہیں۔

عابد شیر علی کی دوسری شادی اسلام آباد میں انجام پائی۔
عابد شیر علی کی شادی پر ان کو بہت مبارکباد pic.twitter.com/KIshPDaL2e
— RAShahzaddk (@RShahzaddk) August 18, 2026
سینیٹر عابد شیر علی کی شادی کی تقریب میں فیصل آباد سے ایم پی اے میاں طاہر پرویز سمیت صرف منتخب افراد کو مدعو کیا گیا تھا۔
Senator Abid Sher Ali has married for the second time. pic.twitter.com/midUGUpmmo
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) August 18, 2026
خیال رہے کہ عابد شیر علی کی پہلی اہلیہ چند سال قبل بیماری کی وجہ سے انتقال کر گئیں تھی جس کے بعد وہ اکیلے ہی اپنے بچوں کی دیکھ بھال کر رہے تھے۔
عابد شیر علی کی شادی پر انہیں دوستوں اور پارٹی کارکنان کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ عابد شیر علی کی اہلیہ کا تعلق ہری پور کے ایک معروف کاروباری خاندان سے ہے۔ دونوں خاندانوں کے درمیان پہلے سے قریبی مراسم قائم ہیں، شادی کی تقریب کو انتہائی محدود رکھا گیا، جس میں صرف قریبی عزیزوں اور منتخب شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا۔