راولپنڈی ؛عدالت نے قتل کیس  میں مجرم کو سزائے موت سنا دی

Sep 17, 2026 | 19:43:PM
راولپنڈی ؛عدالت نے قتل کیس  میں مجرم کو سزائے موت سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) راولپنڈی  کی سیشن عدالت نے قتل کیس میں مجرم محمد امین کو سزائے موت سنا دی۔

عدالت نے محمد امین کو دفعہ 302 تعزیرات پاکستان کے تحت سزائے موت کا حکم دیا،مجرم کو مقتول کے قانونی ورثا کو 10 لاکھ روپے بطور معاوضہ ادا کرنے کا بھی حکم دیدیا۔

سزائے موت کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کی توثیق سے مشروط قرار دیا گیا،کیس کا فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج افشاں اعجاز صوفی نے سنایا ۔

یادرہے کہ مجرم پر تھانہ چونترہ میں شہری ارشد کے قتل کا مقدمہ درج ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سوشل میڈیا ریگولیٹ کرنے کیلئے قانون مزید سخت کرنے کا فیصلہ

ٹیگز: