راولپنڈی ڈی ایچ کیو ہسپتال میں پارکنگ فیس کے نام پر لوٹ مار عروج پر پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) راولپنڈی میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کے پارکنگ ایریا میں پارکنگ فیس کے نام پر لوٹ مار عروج پر ہے۔
ڈی ایچ کیو ہسپتال میں اآے والے مریضوں، لواحقین اور تیمار داروں سے گاڑی پارکنگ کی فیس ایک سو روپے اور موٹر سائیکل پارک کرنے کی فیس پچاس روپے لی جا رہی ہے۔ اس فیس کی باقاعدہ پرچی جاری کی جاتی ہے۔
رات 12 بجے کے بعد گاڑی پارک کرنے کے لئے فیس دوگنا کر دی جاتی ہے اور گاڑی کے لئے پارکنگ فیس دو سو روپے جب کہ موٹر سائیکل کھڑی کرنے کی فیس 100 س روپے مانگی جاتی ہے۔
منہ مانگی فیس دینے سے انکار کرنے والوں کو گاڑی اور موٹر سائیکل پارک کرنے نہیں دی جاتی۔
ڈی ایچ کیو اسپتال راولپنڈی کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے ان شکایات کے متعلق استفسار کئے جانے پر بتایا کہاس ٹھیکیدار کو پہلے بھی اوور چارجنگ کرنے پر 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا تھا ۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اکرام اللہ خان نیازی نے وعدہ کیا کہ پارکنگ ایریا کےٹھیکیدار کو آخری وارننگ دے چکے ہیں اب بھی اس نے اوور چارجنگ بند نہ کی تو اس کا ٹھیکہ کینسل کرنے کی کاروائی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیئے: اب ہر شہری کے لیے ہزاروں روپے، حکومت کی عوام کو بڑی آفر