بازی تاش کی جیتیں، دل کبابوں سے جیتیں’’پنیر تاش کباب‘‘ بنانے کی آسان ترکیب

Sep 14, 2026 | 12:22:PM
بازی تاش کی جیتیں، دل کبابوں سے جیتیں’’پنیر تاش کباب‘‘ بنانے کی آسان ترکیب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پنیر تاش کباب بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

درکار اجزاء: ۴۰۰؍گرام پنیر، ۸؍ عدد چیز سلائس، ایک کپ چیز (کدوکش کیا ہوا)، ۴؍ چمچے کریم (بالائی)، ۲؍ عدد ٹماٹر (کٹے ہوئے)، ۲؍ عدد پیاز (کٹی ہوئی)، ۴؍ چمچے پودینے کی چٹنی، ایک چمچہ کالی مرچ پسی ہوئی۔

چاٹ مصالحے کے لئے: ایک چمچہ چاٹ مصالحہ، ۲؍ چمچے دہی، ۲؍ چمچے رائی کا تیل، ۲؍ چمچے ادرک لہسن پسا ہوا، ایک چمچہ گرم مسالہ پاؤڈر، ایک چمچہ دھنیا پاؤڈر، ایک چمچہ زیرہ پاؤڈر، ۲؍ چمچے کشمیری لال مرچ پاؤڈر، نمک حسب ذائقہ (ان سب کو اچھی طرح پیس لیں)۔

بنانے کا طریقہ: پنیر کو ۷؍ بڑے سائز کے ٹکڑوں میں کاٹ لیں، چاٹ مصالحے کا پاؤڈر پنیر کے ٹکڑوں پر چھڑک دیں۔

 پنیر کے ٹکڑوں پر پودینے کی چٹنی لگائیں پھر ٹماٹر سلائس، پیاز کے سلائس، کدوکش کیا ہوا چیز رکھیں، اب چیز کے سلائس بھی رکھیں جیسا کہ تاش کے پتے لگاتے ہیں۔

 سب سے آخر میں کریم (بالائی) چمچہ سے ڈالیں پھر کُٹی ہوئی کالی مرچ چھڑک دیں۔

 اُسے ۲۰؍ منٹ کے لئے اَوَن میں رکھیں، اس کے بعد اَوَن سے نکال کر ۲؍ ٹکڑے کرلیں ، پودینے کی چٹنی کے ساتھ پنیر تاش کباب نوش فرمائیں۔