ٹماٹر کی منفرد چٹنی بنانے کی آسان ترکیب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ٹماٹر کی چٹنی بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزا: ٹماٹر ۶؍ سے ۷؍ عدد، پیاز ایک عدد (باریک کٹی ہوئی)، ہری مرچ ۲؍ عدد، نمک حسب ِ ذائقہ، گرم مصالحہ پاؤڈر ۲؍ چٹکی۔
بھنا اور پسا ہوا زیرہ آدھا چھوٹا چمچہ، دھنیا پاؤڈر آدھا چھوٹا چمچہ، ہلدی ۲؍ چٹکی، اجوائن ایک چٹکی، انار دانہ پاؤڈر آدھا چھوٹا چمچہ۔
کلونجی آدھا چھوٹا چمچہ، قصوری میتھی آدھا چھوٹا چمچہ، لہسن پاؤڈر چوتھائی چھوٹا چمچہ، تیل ۳؍ بڑے چمچے۔
بنانے کا طریقہ: برتن میں تیل گرم کرکے اس میں پیاز ڈال کر ہلکا نرم کر لیں۔
پھر اس میں کٹے ہوئے ٹماٹر، تمام مصالحے، ہری مرچ اور آدھے گلاس سے کم پانی ڈال کر پکنے کیلئے رکھ دیں۔۔
اس دوران وقفے وقفے سے چمچہ کی مدد سے ٹماٹر کو دباتے جائیں تاکہ ٹماٹر ایک جگہ جمع نہ ہوں۔
یہاں تک کہ تیل اوپر آجائے تو سمجھ لیں، ٹماٹر کی چٹنی تیار ہے۔