آج کا پکوان: چٹنی گوشت بنانے کی ترکیب

Aug 22, 2026 | 12:37:PM
آج کا پکوان: چٹنی گوشت بنانے کی ترکیب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چٹنی گوشت بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

درکار اجزاء: گوشت آدھا کلو، نمک حسب ِ ذائقہ، لہسن کے جوئے ۶؍ سے ۸؍ عدد، ادرک ایک انچ کا ٹکڑا، پیاز ۲؍ عدد، دہی آدھی پیالی، پسا ہوا گرم مصالحہ ایک چھوٹا چمچہ۔

 ہری مرچ ۸؍ سے ۱۰؍ عدد، ہرا دھنیا آدھی گٹھی، پودینہ آدھی گٹھی، لیموں کا رس ۲؍ بڑے چمچے، تیل آدھی پیالی۔

بنانے کا طریقہ: گوشت کو صاف دھو کر ایک جانب رکھ لیں، اب چٹنی بنانے کیلئے ایک پیاز، ادرک، لہسن، ہری مرچ، ہرا دھنیا اور پودینے کو ملا کر پیس لیں۔

 آخر میں اس میں ۲؍ بڑے چمچے دہی اور نمک ملا لیں۔ اس چٹنی سے گوشت کو میرینیٹ کرکے رکھ دیں۔

 اب فرائنگ پین میں تیل کو گرم کریں اور اس میں ایک باریک چوپ کی ہوئی پیاز کو ہلکی سی نرم ہونے تک فرائی کریں پھر اس میں میرینیٹ کیا ہوا گوشت ڈال کر ملائیں اور درمیانی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔

 جب گوشت گلنے پر آجائے تو اس میں دہی پھینٹ کر ڈالیں اور گرم مصالحہ اور لیموں کا رس چھڑک کر دھیمی آنچ پر دَم پر رکھ دیں، اس مزیدار ڈش کا خمیری روٹی یا نان کے ساتھ لطف اٹھائیں۔