آج کا پکوان: مکھنی کڑاہی بنانے کی ترکیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )مزیدار اور لذیذ مکھنی کڑاہی بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
اجزا:چکن (مرغی) 1 کلو (ہڈی والا)،مکھن 4 سے 5 کھانے کے چمچ (یا حسب ضرورت)،گھی یا تیل 2 کھانے کے چمچ ،ٹماٹر 4 عدد (درمیانی سائز کے، درمیان سے آدھے کٹے ہوئے)،ادرک لہسن کا پیسٹ 2 کھانے کے چمچ،دہی آدھا کپ (پھینٹا ہوا)،کالی مرچ کا پاؤڈر 1 چائے کا چمچ،کٹی ہوئی لال مرچ 1 چائے کا چمچ (حسب ذائقہ)،بھنا اور کٹا ہوا زیرہ 1 چائے کا چمچ،بھنا اور کٹا ہوا خشک دھنیا 1 کھانے کا چمچ،نمک حسب ذائقہ،ہری مرچیں 3 سے 4 عدد ،ادرک باریک لمبائی میں کٹی ہوئی (گارنش کے لیے)،ہرا دھنیا باریک کٹا ہوا ۔
ترکیب :کڑاہی میں مکھن اور تھوڑا سا تیل گرم کریں، اب اس میں چکن اور ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کریں، چکن کا رنگ تبدیل ہونے تک اسے اچھی طرح بھون لیں،اب چکن کے اوپر کٹے ہوئے ٹماٹر رکھیں، کڑاہی کو ڈھکن سے بند کر دیں اور ہلکی آنچ پر 10 سے 15 منٹ کے لیے چھوڑ دیں تاکہ ٹماٹر نرم ہو جائیں،ڈھکن ہٹا کر ٹماٹروں کے نرم چھلکے چمٹے کی مدد سے باہر نکال لیں، اب ٹماٹروں کو چکن کے ساتھ اچھی طرح مسل کر بھون لیں تاکہ گریوی بن جائے۔
اس کے بعد کٹی ہوئی کالی مرچ، کٹی لال مرچ، زیرہ، خشک دھنیا، نمک اور دہی شامل کریں، آنچ تیز کر کے مصالحے کو اچھی طرح بھونیں یہاں تک کہ گھی یا مکھن اوپر آ جائے،آخر میں اوپر سے ہری مرچیں، کٹی ہوئی ادرک اور ہرا دھنیا چھڑک دیں۔ 2 سے 3 منٹ کے لیے ہلکی آنچ پر دم پر رکھیں۔