روس کے سرحدی علاقے میں یوکرینی ڈرون حملہ، 2 افراد ہلاک، 7 زخمی

Sep 11, 2026 | 09:08:AM
روس کے سرحدی علاقے میں یوکرینی ڈرون حملہ، 2 افراد ہلاک، 7 زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک ) روس کے سرحدی علاقے میں یوکرینی ڈرون حملوں کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔

علاقائی حکام نے بتایا کہ یوکرینی ڈرونز نے مختلف مقامات کو نشانہ بنایا، حکام کے مطابق نووی اوسکول شہر میں ڈرون ایک نامعلوم تنصیب کے قریب پھٹا، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر پانچ افراد زخمی ہوئے۔

شیبی کینو میں ایک ڈرون نے گاڑی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے ساتھ سفر کرنے والی ایک خاتون زخمی ہوگئی۔

 یہ بھی پڑھیں: حوثیوں نے باب المندب پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا: یمن کی انصار اللہ تنظیم کا دعویٰ

بیلگورود کا علاقہ یوکرین کی سرحد سے متصل ہے اور روسی حکام کے مطابق یہ خطہ یوکرینی ڈرون حملوں کا اکثر نشانہ بنتا رہا ہے۔