یوکرین پر روسی ڈرون حملے میں 37 شہری ہلاک، 42 زخمی 

Aug 30, 2026 | 10:42:AM
یوکرین پر روسی ڈرون حملے میں 37 شہری ہلاک، 42 زخمی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی ڈرون حملے میں 37 شہری ہلاک اور 42 زخمی ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ مبینہ حملہ  یوکرین کے دارالحکومت کیف کے نواحی علاقے میں اسلحہ ڈپو پر کیا گیا تھا۔

دھماکے سے 50 رہائشی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

یوکرین کے صدر زیلنسکی نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلحہ ڈپو شہری آبادی میں نہیں ہونا چاہیے تھا اور جو اس کے ذمے دار ہیں انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

 یہ بھی پڑھیں:طیارے چھت کے انتہائی قریب سے گزر گئے! حیران کن ویڈیو سامنے آگئی

زیلنسکی نے کہا کہ شہری آبادی میں اسلحہ ڈپو کو لاپرواہی تسلیم کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئیں ہے۔

انہوں نے ساتھ ہی روس کو بھی خبردار کیا ہے کہ اسے اپنے ہر اقدام کے ردعمل کا سامنا ہوگا۔