وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے سرکاری طیارے میں برطانیہ کے سفر کی رقم ادا کر دی

Sep 17, 2026 | 15:12:PM
 وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے سرکاری طیارے میں برطانیہ کے سفر کی رقم ادا کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤدلشاد)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے پنجاب حکومت کے گلف اسٹریم جہاز کے استعمال کے اخراجات کی رقم سرکاری اکاؤنٹ میں جمع کرا دی گئی۔
ذرائع کے مطابق وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کی جانب سے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کا معاملہ سامنے آیا تھا،اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے اخراجات خود سے ادا کیے ہیں،مریم نواز کی جانب سے پنجاب حکومت کو 2 کروڑ 71 لاکھ 94 ہزار 4 روپے کی ادائیگی کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے کی جدہ پہنچنے والی پرواز میں آگ کی اطلاع، مسافروں کا ہنگامی اخراج

نیشنل بینک کی ویلنشیا لاہور برانچ کی کیش/ٹرانسفر پے اِن سلپ بھی سامنے آگئی ہے، دستاویز کے مطابق رقم بینک آف پنجاب کے ذریعے منتقل کی گئی،پے اِن سلپ پر اکاؤنٹ ٹائٹل ZGBMRA درج ہے،سلپ پر رقم 27,194,004 روپے درج ہے،نیشنل بینک ویلنشیا برانچ کی مہر کے ساتھ پے اِن سلپ پر 17 ستمبر 2026 کی تاریخ درج ہے،پے اِن سلپ پر جمع کرانے والے کے دستخط اور رابطہ نمبر بھی درج ہیں،دستاویز میں BOP کا چیک/انسٹرومنٹ نمبر بھی درج کیا گیا ہے۔