کراچی : ساحل پر بدبو پھیلنے کی وجہ سامنے آ گئی

Sep 17, 2026 | 12:34:PM
کراچی : ساحل پر بدبو پھیلنے کی وجہ سامنے آ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)شہرِ قائد  کر اچی کے ساحلی علاقوں میں اچانک پھیلنے والی ناگوار بدبو کی وجہ سامنے آ گئی ہے۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے ٹیکنیکل ایڈوائزر معظم خان کے مطابق یہ بدبو سمندری پودوں ’فائٹو پلانکٹن‘ کے گلنے سڑنے سے پیدا ہو رہی ہے۔ 

انہوں نے بتایا کہ سمندری درجۂ حرارت میں تبدیلی کے باعث بڑی تعداد میں فائٹو پلانکٹن مر جاتے ہیں اور سمندری لہروں کے ساتھ ساحل پر آ جاتے ہیں۔

 ان کے گلنے سڑنے سے ناگوار بدبو پیدا ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں: ڈرائیونگ لائسنس کے لیے نیا طریقہ کار نافذ،سخت شرائط عائد

مون سون کا اختتام اور ہواؤں کی رفتار میں کمی سمندری نباتات کے نظام کو متاثر کرتی ہے۔

واضح رہے کہ شہرِ قائد اور اس کا بالخصوص ساحلی علاقہ چند دنوں سے ناگوار بو کی لپیٹ میں ہے۔