پی آئی اے کی اسلام آباد سے مانچسٹر کی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ

Sep 17, 2026 | 08:15:AM
 پی آئی اے کی اسلام آباد سے مانچسٹر کی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان ائیرلائن (پی آئی اے) کی اسلام آباد سے مانچسٹر کی پرواز پی کے 701 کی مانچسٹر لینڈنگ سے نصف گھنٹہ قبل پائلٹس نے طیارے میں میڈیکل ایمرجنسی کی وجہ سے ہنگامی صورتحال کا اعلان کیا۔ 

پرواز میں مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر طبی امداد کی انتہائی ضرورت ظاہر کی گئی۔ 

پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:52 بجے طیارہ نارتھ سی پر محوِ پرواز تھا،الرٹ کا کوڈ 7700 جاری کرنے کے 30 منٹ بعد مانچسٹر ائیرپورٹ پر لینڈنگ تک طیارہ ایمرجنسی کوڈ پر رہا تاکہ ترجیحی بنیادوں پر لینڈنگ کی اجازت مل سکے۔ 

مانچسٹر پر لینڈنگ کے بعد ایمرجنسی سروسز اور پیرامیڈیکس عملے نے طیارے میں پہنچ کر مسافر کو فوری طبی امداد فراہم کی۔ 

برطانوی فضائیہ نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں کو غلط قرار دیا کہ اس پرواز کو کسی لڑاکا طیارے نے حصار میں لیا تھا۔ یہ سلسلے میں رابطہ کرنے کے باوجود ترجمان نے مؤقف نہیں دیا۔