امریکا: مشتعل مسافر کے باعث پرواز کا رخ موڑ دیا گیا، ہنگامی لینڈنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)امریکا کی اندرون ملک پرواز میں ایک مشتعل اور سرکش مسافر کو دیگر مسافروں نے سیٹ سے باندھ دیا۔
پولیس کے مطابق امریکی ائیر لائنز کی ڈلاس فورٹ ورتھ سے نیوارک کی پرواز کے فرسٹ کلاس کیبن میں سفر کے دوران 67 سالہ مسافر اچانک انتہائی جارحانہ ہوگیا۔
اس نے نسل پرستانہ اور توہین آمیز جملے کسے، اپنے ساتھ بیٹھی خاتون مسافر پر تشدد کیا، اس کے لیپ ٹاپ کو توڑ دیا اور بیچ بچاؤ کرانے والے دیگر افراد کو کاٹنے کی کوشش بھی کی۔
جب فلائٹ اٹینڈنٹ کے سمجھانے کے باوجود مسافر قابو میں نہ آیا اور جسمانی تشدد پر اتر آیا تو جہاز میں موجود ایک ریٹائرڈ پولیس افسر اور دیگر مسافروں نے عملے کی دی ہوئی ٹیپ اور رسیوں کی مدد سے اسے سیٹ سے مضبوطی سے باندھ دیا۔
اس ہنگامہ آرائی کی وجہ سے پائلٹ نے طیارے کا رخ موڑ کر واشنگٹن کے بالٹی مور ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی جہاں پولیس اور ایف بی آئی نے طیارے میں داخل ہو کر مسافر کو حراست میں لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں:شمالی کوریا کا نیا جنگی بحری جہاز کو جوہری جوابی کارروائی کا حصہ بنانے کا اعلان
پولیس نے 67 سالہ سرکش مسافر کی شناخت آرتھر لنڈین (Arthur Lundeen) کے نام سے کی ہے۔
مسافر پر اب حملہ کرنے اور امن و امان میں خلل ڈالنے کے الزامات کے تحت مقدمہ چلایا جارہا ہے۔