عمران خان اور بشریٰ بی بی سےملاقات کا دن، فہرست جیل حکام کو ارسال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی سے فیملی اور وکلا کی ملاقات کے مقررہ دن (منگل) کی مناسبت سے پی ٹی آئی نے جیل حکام کو ارسال کردی ہے۔
جیل حکام کو فراہم کردہ 6 وکلا کی فہرست میں بیرسٹر گوہر خان، نیاز اللہ نیازی اور علی زمان کے نام شامل ہیں جبکہ نعیم پنجوتھہ، مرتضیٰ طوری اور مبشر منظور کو بھی اس فہرست میں نامزد کیا گیا ہے۔
منگل کو وکلا کے اس وفد کی اڈیالہ جیل آمد اور بانی پی ٹی آئی سے ملاقات متوقع ہے،اس کے علاوہ بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اور بشریٰ بی بی کی فیملی کے افراد بھی ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : سندھ اسمبلی میں سرکاری اساتذہ کیلئےجامع گروپ انشورنس سکیم کی قرارداد پیش