بانی اوربشریٰ بی بی سے ملاقات کا دن،6وکلا رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو ارسال
کیپشن: عمران خان اور بشریٰ بی بی ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی)بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے فیملی اور وکلا کی ملاقات کا دن،چھ وکلا رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو بھیج دی۔
فہرست میں بیرسٹر گوہر خان، خالد یوسف چودھری اور نیازاللہ نیازی کے نام شامل ہیں،علی زمان ، خواجہ فاروق احمد اور رئیس عبدالقیوم کے نام بھی فہرست میں شامل ہیں۔
وکلاء رہنما کل منگل کو ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل آئیں گے،بانی پی ٹی آئی کی بہنیں بھی ملاقات کے اڈیالہ جیل آئیں گی۔ملاقات کیلئے بشری بی بی کی فیملی کی بھی اڈیالہ جیل آمد متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں:دفاتر میں جمعہ کی چھٹی ! ملازمین کے لیے بڑی خبر