پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیاگیا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں جوڈیشل ایکٹو ازم پینل کی جانب سے متفرق درخواست دائر کی گئی ہے جس میں مؤقف اختیارکیاگیاہے کہ 7سے 11ستمبر کے دوران پٹرول کی قیمت میں 29.95 روپے اضافہ کیا گیا،پانچ روز میں ڈیزل 25.27 روپے فی لیٹر مہنگا ہوااورفی لٹرقیمت 400 سے تجاوز کرگئی۔
درخواست میں مؤقف اختیارکیاگیاہے کہ پاکستان میں ڈیزل بنگلہ دیش سے تقریباً 140، اوربھارت سے 122 روپے مہنگا ہے،پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے سے ٹرانسپورٹ، زراعت اوراشیائے ضروریہ مہنگی ہو رہی ہیں،ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ تنخواہ دار اور کم آمدن والے طبقے پر پڑ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موسم کی پیشگوئی کا جدید اے آئی ماڈل ویدر نیکسٹ تھری متعارف
درخواست میں استدعاکی گئی ہے کہ عدالت پیٹرولیم لیوی، ٹیکس، او ایم سی اور ڈیلر مارجن کا ریکارڈ طلب کرے،اس کے علاوہ عدالت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا طریقہ کار بھی طلب کرے۔