شام میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے

Sep 14, 2026 | 12:07:PM
شام میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (ویب ڈیسک )شام میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کے خلاف شہریوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی ہے اور دمشق سمیت ادلب کے مختلف علاقوں میں حکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا جا رہا ہے۔

مظاہرین نے حکومت کے اس اقدام کے خلاف شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے مختلف مقامات پر ٹائر جلائے اور اہم شاہراہوں کو کئی گھنٹے تک ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند رکھا۔

مظاہرین کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیا جانے والا اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے اور قیمتیں کم کی جائیں۔

 یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب اور خلیج میں بڑھتی کشیدگی، عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا

واضح رہے کہ شامی حکومت کی جانب سے آج ہی پیٹرول کی قیمت میں تیس فیصد اور ڈیزل کی قیمت میں چالیس فیصد اضافے کا باضابطہ اعلان کیا گیا تھا، جس کے بعد ملک بھر میں عوامی سطح پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔