حوثیوں کا سعودی عرب میں آرامکو کی تنصیبات اور ائیر بیس کو نقصان پہنچانے کا دعویٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سعودی عرب میں حوثیوں کے ایک حملے میں سعودی عرب کی سرکاری آئل کمپنی آرامکو کی آئیل انسٹالیشنز کو نقصان پہنچنے کا حوثی دعویٰ سامنے آیا ہے۔ اس دعوے کے متعلق سعودی عرب اور آرامکو کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
یمن میں ایران کے حمایت یافتہ جنگجو گروہ حوثیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے سعودی عرب میں آرامکو کی تیل کی تنصیبات اور خمیس مشیط ایئر بیس کے خلاف دو الگ فوجی کارروائیوں میں اہداف کو براہِ راست نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر نقصان ہوا تاہم حوثیوں کے اس دعوے کی آزادنہ تصدیق نہیں ہوئی۔
حوثیوں کی طرف سے سعودی عرب پر ڈرون کےحملوں کی کئی الگ رپورٹس بھی سامنے آئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے: مکہ مکرمہ کی جانب آنے والاحوثی ڈرون تباہ
حوثی گروہ کے بیان میں کہا گیا کہ حوثی فون کے سعودی عرب پر حملوں کی کئی کارروائیاں کیں۔ حوثی باغیوں کا دعویٰ ہے کہ یہ کارروائیاں یمن کے خلاف سعودی قیادت میں جاری فوجی مہم اور محاصرے کے جواب میں کی گئیں۔
حوثی باغیوں کی فوج کے بیان میں کہا گیا کہ پہلی کارروائی میں ینبع میں واقع سعودی آرامکو کی تنصیبات کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، جبکہ دوسری کارروائی میں خمیس مشیط ایئر بیس پر بیلسٹک میزائل داغے گئے۔
حوثیوں نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ دونوں حملوں میں اہداف کو براہِ راست نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر نقصان ہوا۔ تاہم اس دعوے کی آزادنہ تصدیق نہیں ہوئی۔
حوثی فوج کے بیان میں دھمکی دی گئی کہ سعودی عرب کے اندر اہداف کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک حوثی فلاقوں کے خلاف فوجی کارروائیاں اور محاصرہ ختم نہیں ہو جاتا۔
حوثیوں کے خلاف کاروائی کون کر رہا ہے؟
یمن میں حوثیوں کے مقبوضہ علاقوں کے محاصرہ اور پیش قدمی کا سلسلہ یمن کی حکومت کی طرف سے شروع کیا گیا ہے جس کو سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے۔