میجر جنرل ریٹائرڈ سہیل امین راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر تعینات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی) میجر جنرل ریٹائرڈ سہیل امین کو راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کا وائس چانسلر تعینات کردیاگیا۔
گورنر پنجاب/چانسلر نے میجر جنرل ریٹائرڈ سہیل امین کی تقرری کی منظوری دے دی،راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
میجر جنرل ریٹائرڈ سہیل امین کی بطور وائس چانسلر تعیناتی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی،میجر جنرل ریٹائرڈ سہیل امین چار سال کی مدت کے لیے وائس چانسلر تعینات کیے گئے ہیں۔
پنجاب سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا،وائس چانسلر کی تقرری راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی ایکٹ 2017 کے تحت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان سے کل جیل میں رفقاء کی ملاقات، فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی