وزیراعظم سے سی ای او پاک جاپان گروپ کی ملاقات ، ملکی برآمدات بڑھانے کے حوالے سے اقدامات پرگفتگو 

Sep 16, 2026 | 21:19:PM
وزیراعظم سے سی ای او پاک جاپان گروپ کی ملاقات ، ملکی برآمدات بڑھانے کے حوالے سے اقدامات پرگفتگو 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم شہباز شریف سے پاک جاپان گروپ کے سی ای او چودھری آصف محمود نے ملاقات کی،ملاقات میں کاروباری برادری کو سہولیات،  ملکی برآمدات بڑھانے کے حوالے سے اقدامات اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

ملاقات میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کاروباری برادری کو سہولیات کی فراہمی، سرمایہ کاری کے فروغ اور برآمدات میں اضافے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

مزید براں ملاقات میں پاکستان اور جاپان کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے پاکستانی مصنوعات کو عالمی منڈیوں میں فروغ دینے، نئی بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی بڑھانے، برآمد کنندگان کو درپیش مشکلات دور کرنے اور ملکی برآمدات کے حجم میں اضافے کے لیے مؤثر اقدامات کی اہمیت  پر زور دیا۔وزیر اعظم کے مشیر ہاورن اختر بھی ملاقات میں موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:ایم فل ڈگری ہولڈرز سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری ، تنخواہوں میں بڑے اضافہ کی منظوری

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: