مریم نوازکی دہشتگردی کیخلاف اقدامات کے حوالے سے گفتگو کومنفی انداز میں پیش کیا جانا افسوسناک ہے؛مریم اورنگزیب

Sep 06, 2026 | 17:45:PM
مریم نوازکی دہشتگردی کیخلاف اقدامات کے حوالے سے گفتگو کومنفی انداز میں پیش کیا جانا افسوسناک ہے؛مریم اورنگزیب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ‏وزیراعلی پنجاب  مریم نواز  کی دہشت گردی کے خلاف اقدامات کے حوالے سے گفتگو کو سوشل میڈیا پر منفی انداز میں پیش کیا جانا نہایت افسوسناک اور تمام گفتگو کے تناظر کو مسخ کرکے پیش کرنے کی مذموم اور قابل مذمت کوشش ہے۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نےایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب نے دہشت گردوں کی بین الصوبائی نقل و حرکت اور اس سے لاحق خطرات کی بات کر رہی تھیں جسے سیاسی حاسدین نےصوبایت اور لسانیت کا دانستہ اور سیاسی نمبرسکورنگ کے گھٹیا مقصد کا رنگ دے دیا گیا۔

 انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعلی مریم نواز  صوبوں اور ان میں بسنے والی تمام اقوام کا ہمیشہ احترام کرتی ہیں۔
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ ایسے عناصر دہشت گردوں کے سہولت کار اور قوم میں تقسیم چاہتے ہیں، انسدادِ دہشت گردی کے معاملے کو صوبایت سے جوڑنا انتہائی گھٹیا اور افسوسناک ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں :  یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر بلوچستان میں پُروقار تقریبات کا انعقاد,اعلیٰ سول وعسکری حکام کی شرکت