رمشا خان کی بہن کی شادی، نکاح کے انداز پر نئی بحث چھڑگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ رمشا خان کی بہن علیشا خان کی شادی پران کے نکاح کے انداز نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ۔
رمشا خان نےبہن کی شادی کی تقریبات کے دوران خود کو میڈیا کی توجہ سے دور رکھاہے،انہوں نے اپنے شوہر اداکارخوشحال خان کےہمراہ شادی کے موقع کی تصاویریا ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کی ہیں۔
رمشاخان کی بہن علیشاخان کے نکاح کی تقریب دن کے وقت منعقد ہوئی،جہاں روایتی’ ’قبول ہے‘‘ کے بجائے انگریزی زبان میں رضامندی کا اظہارکیا گیا۔
تقریب کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد بعض صارفین نےنکاح کے اس انداز پر تنقید کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہےکہ پاکستانی شادی میں نکاح کی رسم انگریزی میں کیوں ادا کی گئی؟، کچھ صارفین نے روایتی’ ’قبول ہے‘‘ کے انداز کو زیادہ خوبصورت قرار دیا،جبکہ بعض نے تقریب کے انداز اور دلہن کے انگریزی لہجے پر بھی طنزیہ تبصرے کیے۔