میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹاکے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد تُرک)وفاقی حکومت نے میجر جنرل فیصل نصیر (ہلالِ امتیاز ملٹری، تمغۂ بسالت و بار) کو نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کا نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا ہے، میجر جنرل فیصل نصیر کی بطور نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا تقرری 3 سال کی مدت کیلئے کی گئی ہے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے میجر جنرل فیصل نصیر کی بطور نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق تقرری کیلئے وفاقی کابینہ سے باضابطہ منظوری بھی لی گئی ہے۔
یاد رہے کہ میجر جنرل فیصل نصیر انسدادِ دہشت گردی آپریشنز کے حوالے سے وسیع تجربہ رکھنے والے انتہائی تجربہ کار افسر ہیں، انہیں انسدادِ دہشت گردی کے طریقۂ کار اور نظام کی گہری سمجھ بوجھ حاصل ہے، ان کا ثابت شدہ آپریشنل تجربہ انہیں اس اہم ذمہ داری کے لیے انتہائی موزوں افسر بناتا ہے، پاکستان کو اس وقت دہشت گردی کے خطرے کا سامنا ہے، خصوصاً بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے خلاف فعال طور پر کارروائیاں جاری ہیں، موجودہ صورتحال میں میجر جنرل فیصل نصیر کی نیکٹا میں بطور نیشنل کوآرڈینیٹر تقرری غیر معمولی اہمیت کی حامل ہے، میجر جنرل فیصل نصیر کی نیکٹا میں تقرری پاکستان کو درپیش دہشت گردی کے خطرے کے تناظر میں اہم پیش رفت ہے۔
میجر جنرل فیصل نصیر کی تقرری پاک فوج کے افسران کی میرٹ پر تعیناتی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی عکاس ہے، پاک فوج میں متعلقہ مہارت اور ثابت شدہ صلاحیت رکھنے والے افسران کو ان کی پیشہ ورانہ استعداد کے مطابق ذمہ داریاں سونپی جاتی ہیں، میجر جنرل فیصل نصیر کو ان کی متعلقہ مہارت، تجربے اور ثابت شدہ صلاحیتوں کے باعث نیکٹا کی اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے، میجر جنرل فیصل نصیر (ہلالِ امتیاز ملٹری، تمغۂ بسالت و بار) انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں، نیکٹا کی قومی سطح پر انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں میں اہم کردار کے پیش نظر میجر جنرل فیصل نصیر کی تقرری کو غیر معمولی اہمیت حاصل ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے یوگنڈا کے سابق وزیراعظم کی ملاقات