بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے،انتخاب عالم نیشنل انٹرن شپ پروگرام کے ڈائریکٹر جنرل مقرر
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد تُرک)وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں، انتخاب عالم نیشنل انٹرن شپ پروگرام کے ڈائریکٹر جنرل مقرر کئے گئے ہیں، سیکریٹریٹ گروپ، گریڈ 20 کے انتخاب عالم تقرری کے منتظر تھے.
علاوہ ازیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے فیڈرل ایمپلائز بینوولنٹ اینڈ گروپ انشورنس فنڈز میں تعینات سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 19 کے ضیاء الرحمان کی 17 ستمبر 2026 کو ریٹائرمنٹ کے احکامات جاری کئے ہیں.
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں تعینات پولیس سروس گریڈ 18 کے خالد حسین مخدومی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد میں ٹیلی فونک رابطہ