وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے یوگنڈا کے سابق وزیراعظم کی  ملاقات

Sep 04, 2026 | 20:25:PM
 وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے یوگنڈا کے سابق وزیراعظم کی  ملاقات
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس ) وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے یوگنڈا کے سابق وزیراعظم نے  ملاقات کی، اس موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے امیدوار اولارا اوتونو بھی ملاقات میں شریک تھے ۔

ملاقات کے دوران عالمی صورتحال اور کثیرالجہتی نظام کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات کے دوران پاکستان کا کثیرالجہتی نظام کے استحکام کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ بین الاقوامی قوانین کے احترام اور سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد ضروری ہے،فلسطین اور جموں و کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کی ضرورت ہے۔

انھوں نے کہا کہ اگلے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے عالمی چیلنجز سے نمٹنے میں مؤثر کردار کی اُمید ہے۔

 اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے امیدوار اولارا اوتونو  نے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے امن مشنز میں اہم کردار ادا کیا،پاکستانی قیادت کی علاقائی امن و استحکام کیلئے سفارتی کوششیں قابلِ تحسین ہیں۔

اس موقع پر یوگنڈا کے خصوصی ایلچی روہاکانا روگنڈا  نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو یوگنڈا کے دورے کی دعوت دی۔

یہ بھی پڑھیں :بچوں کا ب فارم مفت بنوائیں! بڑی سہولت کا اعلان