پمز ہاسپٹل سانحہ کے متعلق تھانہ کراچی کمپنی میں درج رپورٹ سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد تُرک) اسلام آباد کے پمز ہاسپٹل سانحہ کے متعلق تھانہ کراچی کمپنی میں درج رپورٹ سامنے آ گئی۔
" 174 کی انکوائری رپورٹ" اے ایس آئی محمد عارف نے سانحہ کے روز درج کر کی تھی۔
رپورٹ میں 14 بچوں کے جاں بحق ہونے کے سانھہ میں "174 کی کارروائی "کے تحت پولیس نے پمز کے افسران کے بیانات ریکارڈ کئے تھے۔ پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں، نرسوں سیکورٹی گارڈز اور دیگر کے بیانات ریکارڈ کئے گئے۔
جائے وقوعہ سے جمع شدہ شواہد فرانزک کیلئے بھجوائے جاچکے ہیں۔ اب فارنزک رپورٹس کا انتظار کیا جارہا ہے۔ ذرائع کا کہا ہے کہ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ایف آئی آر درج کی جاسکتی ہے۔