سونا ہزاروں روپے سستا!فی تولہ نئی حیران کن قیمت سامنے آ گئی

Sep 14, 2026 | 14:59:PM
 سونا ہزاروں روپے سستا!فی تولہ نئی حیران کن قیمت سامنے آ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں ایک دن بعد پھر بڑی کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔

عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 3800 روپے کمی ہونے سے فی تولہ سونا 4 لاکھ 53 ہزار 336 روپے اور فی 10 گرام سونا 3258 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 88 ہزار 662 روپے کی سطح پر آ گیا۔

اسی طرح عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت کم ہوکر 63.23 ڈالر کی سطح  پر گئی، جس کے ساتھ ہی مقامی مارکیٹ میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 122روپے کی کمی سے 6802 روپے  اور فی 10گرام چاندی کی قیمت 105روپے کی کمی سے 5831روپے ہوگئی۔

بین الاقوامی  بلین مارکیٹ میں آج  سونے  کی فی اونس قیمت میں 38 ڈالر کی کمی واقع ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4308 ڈالر فی اونس ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں:سستا پٹرول  سکیم!کیا پیٹرول ڈیلرز ہڑتال کی طرف جا رہے ہیں؟